0
Saturday 24 Aug 2024 23:21

آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست کو طلب کر لیا

آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست کو طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے اسمبلی اجلاس 26 اگست بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا، موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 9 واں اجلاس ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1155998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش