0
Sunday 25 Aug 2024 00:32

کالعدم تنظیم داعش کے گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت

کالعدم تنظیم داعش کے گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم داعش کے گرفتار ملزمان کی ضمانت کے لیے دی جانے والی درخواستوں پر سماعت کی، سماعت اے ٹی سی جج محمد اقبال خان نے کی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت درخواستوں کو خارج کر کے دونوں ملزمان کو جیل میں رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان اکرام اور مبارک شاہ کو سی ٹی ڈی حکام نے مہمند سے گرفتار کیا تھا، ملزمان تخریب کاری کے عرض سے پنڈیالی مہمند میں موجود تھے اور بڑی مقدار میں اسلحہ مقامی قبرستان میں چھپا رکھا تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزمان کی نشان دہی پر اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ملزمان نے گرفتار کے بعد ضمانت کے لیے درخواستیں دی لیکن عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواستیں خارج کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1156005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش