اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی وفاقی حکومت نے ملک میں سیاحت کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گلف کوآپریشن ممالک کے مسافروں کو ویزہ فری انٹری دینے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تمام ایئرپورٹ کے امیگریشن حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ بحرین، کویت، اومان، قطر کے شہریوں کو ویزہ فری انٹری کی سہولت میسر ہو گی۔ اسی طرح سعودی عرب، یو اے ای کے شہریوں کو بھی ویزہ فری انٹری کی سہولت دیدی گئی ہے۔ 6 ممالک کے شہری 90 دنوں تک ویزہ فری انٹری پر پاکستان میں رہ سکیں گے جبکہ 120 ممالک کے مسافروں کو ویزہ گرانٹ نوٹس کے تحت انٹری دینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ویزہ درخواست، پاسپورٹ کی کاپی کیساتھ ویزہ گرانٹ نوٹس حاصل کر سکیں گے۔120 ممالک کے شہری گرانٹ نوٹس کے ذریعے ویزہ آن آرائیول حاصل کر سکیں گے۔