0
Sunday 25 Aug 2024 13:09

لاہور، قیام امن یقینی بنانے کیلئے فوج اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

لاہور، قیام امن یقینی بنانے کیلئے فوج اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ
اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور عرس داتا گنج بخشؒ کی سکیورٹی کے پیش نظر لاہور سٹی پولیس، رینجر اور پاک آرمی نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ میں رینجر، آرمی، سٹی ڈویژن کے سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور ڈولفن سکواڈ نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ لوہاری گیٹ ہیڈ کوارٹر سٹی ڈویژن سے شروع ہوا جو شاہ عالم چوک، موچی گیٹ، اکبری منڈی، دہلی گیٹ، اک موریہ پل، سرکلر روڈ، گریٹر اقبال پارک، چاند چوک، آزادی فلائی اوور، راوی روڈ، نیازی چوک، بند روڈ، تاج کمپنی، آوٹ فال روڈ، ڈی آئی جی آفس، ریٹی گن روڈ، ٹبہ بابا فرید سے ہوتا ہوا ضلع کچہری چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ ایس پی  سٹی قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ چہلم حضرت امام حسینؑ اور عرس داتا دربار کے دوران قیام امن اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1156054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش