0
Sunday 25 Aug 2024 14:17

پشاور میں سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور میں سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے خاتون کو آن لائن ہراساں کیا اور واٹس ایپ کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کیں۔ محسن نامی ملزم کو یونیورسٹی روڈ پشاور سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے متاثرہ خاتون کی ویڈیوز ایڈٹ کرکے اس کے گھر والوں کو بھی بھیجی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم شکایت کنندہ کا سابقہ شوہر ہے جو اسے کئی ماہ سے بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ ملزم مزید تصاویر وائرل کرنے کے حوالے سے بھی دھمکی آمیز پیغامات بھیجتا رہا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا اور اس کے قبضے سے موبائل فون، زیر استعمال واٹس ایپ اکاؤنٹ، قابل اعتراض مواد اور پیغامات بھی برآمد کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 1156058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش