0
Sunday 25 Aug 2024 14:24

شمالی لبنان میں اسرائیلی ڈرون کے گرنے کی خبر

شمالی لبنان میں اسرائیلی ڈرون کے گرنے کی خبر
اسلام ٹائمز۔ لبنانی ذرائع نے شمالی لبنان میں ایک اسرائیلی ڈرون کے گرنے کی خبر دی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق لبنانی خبررساں ادارے (این این اے) نے آج صبح (اتوار) اطلاع دی کہ ایک اسرائیلی ڈرون آج صبح تقریباً 6 بجے مقامی وقت پر علاقے "عین تنتا" میں گر گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، لبنانی فوج کی ایک ٹیم نے ڈرون کے گرنے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر اسے ناکارہ کر دیا ہے۔ اسلامی مزاحمت لبنان نے اس خبر پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ یہ ڈرون شمالی لبنان میں اس وقت گرا ہے جب حزب اللہ لبنان نے آج صبح اسرائیلی فوج کی پوزیشنوں کو راکٹ اور ڈرون کے ذریعے بڑے پیمانے پر حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ حزب اللہ نے کہا کہ یہ کارروائی اس تحریک کے سینئر کمانڈر فواد شکر کی شہادت کے جواب میں پہلی مرحلہ تھی۔
خبر کا کوڈ : 1156065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش