0
Sunday 25 Aug 2024 15:04

کوہاٹ، آئی ایس او کے زیرِ اہتمام ایک روزہ کیمپ بعنوان "راہیان کربلا ڈے کیمپ" کا انعقاد

کوہاٹ، آئی ایس او کے زیرِ اہتمام ایک روزہ کیمپ بعنوان "راہیان کربلا ڈے کیمپ" کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیرِ اہتمام ایک روزہ کیمپ بعنوان "راہیان کربلا ڈے کیمپ" کا انعقاد مسجد جماران کچئ کوہاٹ میں کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، ڈویژنل صدر حسن رضا نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔ ایک روزہ کیمپ میں تعلیمی، تربیتی، تنظیمی اور اسکاؤٹنگ کے موضوعات پر مختلف مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن میں سابق ڈویژنل صدر نوید انجم، مبشر حسین، توحید حسین، سید شوکت شیرازی، سابقہ امامیہ چیف اسکاؤٹ مجتبی حسن، سابق اے سی ایس لعل قاسم اور مولانا شیر علی مہدوی شامل تھے۔

دوران کیمپ اسٹڈی سرکلز اور اسکاؤٹنگ ایکٹیویٹیز بھی سر انجام دی گئیں، اسکاؤٹ کیمپ میں سابق ڈویژنل صدور شاہ حبیب حسین، سابقہ ڈویژنل نائب صدر کامران علی، سابق ڈویژنل فائنانس سیکرٹری مہدی و سابق ڈپٹی فائنانس سیکرٹری باقر حسین سمیت کثیر تعداد میں طلباء امامیہ نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1156078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش