0
Sunday 25 Aug 2024 15:02

چینی صدر، روسیہ کا دورہ کریں گے

چینی صدر، روسیہ کا دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ چینی صدر اکتوبر میں روس کے شہر کازان میں ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ فارس نیوز کے مطابق روس میں چین کے سفیر ژانگ ہانہوئی نے آج ہفتے کے روز بتایا کہ چین کے صدر شی جین پنگ اکتوبر کے مہینے میں کازان، روس میں منعقد ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے دیگر حکام روس کے شہر ولادی ووستوک میں مشرقی اقتصادی فورم میں بھی شرکت کریں گے۔ برکس کا اجلاس 22 سے 24 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

اس سال روس برکس گروپ کی باری باری ہونے والی صدارت کی ذمہ داری نبھا رہا ہے۔ برکس 2009 میں برازیل، روس، بھارت اور چین کے اتحاد کے ساتھ ابھرتی ہوئی بڑی معیشتوں کے درمیان تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر قائم ہوا تھا، اور 2010 میں جنوبی افریقہ بھی اس گروپ میں شامل ہو گیا تھا۔ یکم جنوری اس سال ایران، مصر، ایتھوپیا اور متحدہ عرب امارات بھی اس میں شامل ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب کی رکنیت ابھی تک رسمی نہیں ہوئی، لیکن وہ برکس کے اجلاسوں میں شرکت کرتا رہا ہے۔ ترکی، آذربائیجان، بولیویا، تھائی لینڈ اور وینزویلا ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے برکس کی رکنیت کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1156083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش