0
Saturday 24 Aug 2024 15:23

جرمنی میں چاقو حملے کے سلسلے میں 15 سالہ نوجوان گرفتار

جرمنی میں چاقو حملے کے سلسلے میں 15 سالہ نوجوان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ جرمنی کی پولیس نے گزشتہ رات زولینگن شہر میں ہونے والے چاقو حملے کے سلسلے میں ایک 15 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے کی وجہ جو 3 افراد کی ہلاکت اور 8 دیگر کے زخمی ہونے کا باعث بنی، ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، لیکن دہشت گردی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ اس حملے کا ذمہ دار ایک عرب نژاد شخص تھا، لیکن پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس حملے کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

جرمنی کے شہریوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی شواہد موجود ہیں تو انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بجائے پولیس کے حوالے کریں۔ جرمنی کی پولیس نے ہفتہ کی صبح اطلاع دی کہ جمعہ کی رات تقریباً 10 بجے زولینگن میں ایک سٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک شخص نے چاقو سے ہجوم پر حملہ کیا۔ جرمنی کے وزیر داخلہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی انسانی جانوں کے خلاف ایک منصوبہ بند حملہ تھا۔ ہربرٹ رئول نے حملہ آور کے محرکات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1156089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش