0
Sunday 25 Aug 2024 21:09

قومی امیج بلڈنگ کے لئے حکومت اور نجی شعبہ کو مل کر کام کرنا ہوگا، گورنر سندھ

قومی امیج بلڈنگ کے لئے حکومت اور نجی شعبہ کو مل کر کام کرنا ہوگا، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مثبت تشہیر کے لئے مارکیٹنگ اور اشتہارات کا کردار اہمیت اختیار کر چکا ہے، ہمیں دنیا کو یہ بتانا ہے کہ پاکستانی ایک پر امن اور روشن خیال قوم ہے، ہمیں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں معروف رائٹر انور مقصود سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہماری تخلیقی صلاحیتیں دنیا کے ہر کونے میں اپنے نقش چھوڑنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، قومی امیج بلڈنگ کے لیے حکومت اور نجی شعبہ کو مل کر کام کرنا ہوگا اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنا ہوگی، ہمیں دنیا کو یہ دکھانا ہوگا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاندار کتاب تحریر کرنے پر مصنف احمد کپاڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مصنف کے تجربات اور خیالات نوجوانوں کے لئے اہم ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احمد کپاڈیا نے ایڈور ٹائزنگ اور مارکیٹنگ کو نئی جہت دی، ان کی ترقی پسند سوچ نے اس صنعت میں نئے معیار قائم کئے، احمد کپاڈیا کی فلاحی کاوشیں سے کراچی کے پسماندہ طبقوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف رائٹر انور مقصود نے کہا کہ گورنر کامران ٹیسوری کے فلاحی کاموں نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، آج گورنر ہاؤس میں آنا ایک دورہ کے دو مزے لوٹنے کے مترادف ہے ایک احمد کپاڈیا کی کتاب کی افتتاحی تقریب میں شرکت دوسرا ہر دلعزیز گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے بالمشافہ ملاقات ہے۔
خبر کا کوڈ : 1156130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش