0
Sunday 25 Aug 2024 22:12

فاروق ستار کی تقریر کے دوران متنازع نعرہ لگتے لگتے رہ گیا

فاروق ستار کی تقریر کے دوران متنازع نعرہ لگتے لگتے رہ گیا
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی تقریر کے دوران متنازع نعرہ لگتے لگتے رہ گیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار تقریر کررہے تھے کہ اس دوران متنازع نعرہ لگتے لگتے رہ گیا، آدھے نعرے پر وہ حیران رہ گئے۔ فاروق ستار نے پھر سر پر ہاتھ مارا، جھینپے اور پھر مسکراتے ہوئے کہا کہ جتنی محنت کرلو، پانی پھر ہی جاتا ہے۔ آخر میں صحافیوں سے درخواست کی کہ گھر کی بات گھر ہی میں رہے، باہر نہ جائے۔ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ دبئی لیکس میں سب سے زیادہ سندھ میں کی گئی کرپشن کا پیسہ ہے، ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے عباسی شہید اسپتال کی حالات زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب تو میئر پی پی کا ہے اسی کے صدقے سندھ حکومت عباسی شہید اسپتال کو گلے لگا لے۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی جنرل پر ہاتھ ڈالا گیا اور کورٹ مارشل تک نوبت پہنچی، ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیئے۔ آئی پی پیز کے معاملے پر فاروق ستار بولے پارسائی کا دعوی کرنے والوں نے اپنے دور میں آئی پی پیز اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ کیوں ختم نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 1156145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش