1
0
Monday 26 Aug 2024 11:31

جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو مظلوم کی جنگ لڑ رہی ہے، نازیہ توحید

جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو مظلوم کی جنگ لڑ رہی ہے، نازیہ توحید
اسلام ٹائمز۔ یوم تاسیس 26 اگست جماعت اسلامی کے 83 سال جہد مسلسل کے موقع پر صدر وسطی پنجاب نازیہ توحید نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی وطن عزیز کی واحد دینی جماعت ہے، جو ہر قسم کے مسلکی، علاقائی اور قومیت کے تعصبات سے پاک ہے۔ اس کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں۔ نازیہ توحید نے کہا کہ تحریکوں کے بانی تحریکوں کیلئے آئینے کی طرح ہوتے ہیں، مولانا مودودیؒ کی شخصیت اور ان کی فکر جماعت اسلامی کیلئے آئینہ ہے، جماعت اسلامی اسی تحریک کا تسلسل ہے جو مکہ کے غاروں، طائف کے بازاروں، مدینہ کی گلیوں، ہجرت کی سختیوں اور بدر و حنین کے معرکوں سے نبرد آزما ہوتی ہوئی ہم تک پہنچی ہے۔

نازیہ توحید کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی بنیاد لٹریچر ہے، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس میں موروثیت کا کوئی شائبہ تک نہیں، یہاں ہر کارکن قائد اور قائد کارکن ہے، کوئی کارکن بھی قیادت کے منصب تک پہنچ سکتا ہے، جماعت اسلامی کے کارکنان کے سامنے ایک واضح نصب العین ہے، جس کووہ کسی بھی صورت نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دیتے۔ نازیہ توحید کا کہنا تھا کہ اس وقت صرف جماعت اسلامی “حق دوعوام کو” تحریک کے ذریعے مظلوم طبقہ کی جنگ لڑ رہی ہے، قوم نظریہ اور عقیدہ سے بنتی ہے، پاکستان ایک مسجد ہے جس کی بنیاد ایک نظریہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1156213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

طیبہ
Pakistan
اقامت دین کی عملی جدوجہد کرنے والی ایک ہی جماعت ہے، جو جماعت اسلامی پاکستان ہے۔
ہماری پیشکش