اسلام ٹائمز۔ ممتاز اینکر پرسن اوریا مقبول جان اس وقت ایف آئی اے کے حراست میں زیرتفتیش ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے انہیں آج عدالت میں پیش کرکے مزید دس رو ز کا جسمانی ریمانڈ لینے کی استدعا کرے گی۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوریا مقبول جان کے اکاونٹ سے بہت سے چیزیں سامنے آئی ہیں، جن کے حوالے سے پوچھ گچھ کرنے کیلئےمزید تفتیش کی ضرورت ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ اوریا مقبول نے پوسٹ بنا رکھی ہے، جو انکی چیزیں آگے بھجواتی ہے، یہ ایک ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اوریا مقبول کیساتھ کام کرنیوالے دیگر افراد کو بھی گرفتار کرنا ہے، جس کیلئے ان کا مزید جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔