0
Monday 26 Aug 2024 16:03

امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے بارے نئے قانون پر سوالات کے جوابات دینے کو تیار ہیں، طالبان

امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے بارے نئے قانون پر سوالات کے جوابات دینے کو تیار ہیں، طالبان
اسلام ٹائمز۔ طالبانی وزیر برائے امربالمعروف و نہی عن المنکر محمد خالد حنفی نے عالم اسلام کے تمام علمائے کرام سے کہا ہے کہ وہ امربالمعروف و نہی عن المنکر کے بارے اس وزارت کے نئے قانون سے متعلق اپنے سوالات یا تحفظات کا اظہار کریں تاکہ ان کا جواب دیا جا سکے۔ 

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں محمد خالد حنفی نے زور دیتےہوئے کہا کہ یہ قانون بڑی کوششوں کے بعد مرتب کیا گیا ہے اور وزارت امربالمعروف و نہی عن المنکر اس سلسلے میں تمام سوالات کے جوابات دینے کو تیار ہے۔  طالبانی وزیر نے کہا ہم عالم اسلام کے تمام علماء کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور اس قانون کا مطالعہ کریں پھر جہاں بھی وہ اعتراض کریں کہ یہ اسلام، شریعت، قرآن، حدیث اور فقہ حنفی کے خلاف ہے تو ہم ان کے تمام اعتراضات کا مکمل جواب دیں گے۔ 

واضح رہے کہ طالبانی وزارت امربالمعروف و نہی عن المنکر کے نئے قانون کے اہم ترین آرٹیکلز میں خواتین کے حجاب اور مردوں کے مناسب لباس سمیت میڈیا اور اس وزارت کے افسران کے عام لوگوں کے ساتھ برتاؤ جیسے مسائل بھی شامل ہیں، جن پر بعض فریقوں کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1156263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش