اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 21 حملہ آوروں کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں مختلف علاقوں میں مسلح افراد نے حملے کیے گئے، جس میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 21 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ آپریشن کے دوران 14 سیکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی جانب سے حملے کیے گئے۔ حملوں کا مقصد بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی موثر اور بروقت کارروائی میں 21 حملہ آور ہلاک ہوئے۔ آپریشن کے دوران فوج کے 10 اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔