اسلام ٹائمز۔ فلسطینی سفیر کی خبر کے مطابق فلسطین، کازان اجلاس کے بعد بریکس میں شمولیت کی درخواست دے گا۔ فارس نیوز کے مطابق آر ٹی نیوز ایجنسی کے مطابق، روس میں فلسطینی خودمختار انتظامیہ کے سفیر نے پیر کے روز ایک انٹرویو میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے فلسطینی خودمختار انتظامیہ کے صدر محمود عباس کو روس کے شہر کازان میں ہونے والے بریکس کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یہ بریکس اجلاس میں فلسطینی نمائندوں کی پہلی شرکت ہوگی۔
یہ اجلاس 22 سے 24 اکتوبر تک منعقد ہوگا اور اس میں چار نئے ممالک کی رکنیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ محمود عباس نے پہلے کہا تھا کہ بریکس کے بیشتر اراکین کے ساتھ فلسطین کے دوستانہ تعلقات ہیں اور اس میں شمولیت ممکن ہوگی۔ ماسکو میں فلسطینی سفیر کے اطلاع کے مطابق، فلسطین اس اجلاس کے بعد بریکس میں شمولیت کی درخواست دے گا۔ بریکس ایک گروپ ہے جس میں ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقتیں شامل ہیں، جو 2006 میں قائم ہوا تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران بھی 2024 میں باضابطہ طور پر اس گروپ میں شامل ہوا۔