0
Monday 26 Aug 2024 21:00

لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے ساتھ تصادم

لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے ساتھ تصادم
اسلام ٹائمز۔ خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیارے لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے چند منٹ بعد، لبنان میں مستقر دفاعی نظاموں نے ان کی طرف گولہ باری کی۔ فارس میوز کے مطابق لبنانی میڈیا نے آج شام (پیر) اطلاع دی کہ چند اسرائیلی جنگی طیارے لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہو گئے اور بیروت اور جنوبی لبنان کے علاقوں میں "پینک لائن" کو توڑ دیا۔ چند منٹ بعد، "المیادین" نیوز چینل نے بیروت سے اپنے نمائندے کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ لبنان میں مستقر فضائی دفاعی نظاموں نے ان جنگی طیاروں کے خلاف کارروائی کی۔

رپورٹ کے مطابق، ان دفاعی نظاموں سے کم از کم ایک میزائل اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف فائر کیا گیا۔ اگرچہ حزب اللہ نے اس رپورٹ کے اجراء کے وقت تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، لیکن حزب اللہ کے فضائی دفاعی نظام نے پچھلے چند مہینوں میں کئی بار اسرائیلی جنگی طیاروں کو لبنان کی فضائی حدود سے پسپا ہونے پر مجبور کیا ہے۔ حزب اللہ نے ۳۰ جولائی کو اسرائیلی جنگی طیاروں کو لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر فائرنگ کرکے انہیں واپس جانے پر مجبور کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1156308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش