اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں معتدل اور تیز بارش ہوئی جس کے ساتھ ہی بجلی بھی غائب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلشن معمار، ایئرپورٹ، بہادر آباد، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، ملیر، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس، ایف بی ایریا، بفرزون سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی جبکہ سڑکوں و شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔ بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق جس سسٹم کے تحت کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں بارش ہو رہی ہے، وہ بھارتی گجرات سے آرہا ہے۔