0
Monday 26 Aug 2024 22:56

اوریا مقبول جان کے ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع، ایف آئی اے کے حوالے

اوریا مقبول جان کے ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع، ایف آئی اے کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی مقامی عدالت نے کالم نگار اوریا مقبول جان کے ریمانڈ میں 4 دن توسیع کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔کالم نگار اوریا مقبول جان کو مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں ڈیوٹی مجسٹریٹ حامد الرحمان ناصر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اینٹی اسٹیٹ، جوڈیشری اور اعلیٰ افسران کے خلاف پوسٹیں موجود ہیں، ان کے گروپ کو بھی نوٹس جاری کردیے ہیں لہٰذا عدالت مزید دس روز ریمانڈ دے۔ اوریا مقبول جان کا کہناتھاکہ میں نے کہیں نہیں کہا احتجاج کرو، یہ لوگ ایک تجزیے کو جرم بنا دیتے ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مزید چار روز کا ریمانڈ منظور کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 1156340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش