0
Tuesday 27 Aug 2024 11:25

یہودی وزیر کا بیان مشرق وسطیٰ اور عالمی امن سے کھیلنے کے مترادف ہے، طاہر اشرفی

یہودی وزیر کا بیان مشرق وسطیٰ اور عالمی امن سے کھیلنے کے مترادف ہے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے اسرائیلی وزیر اتمار بِن گویر کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی عبادت گاہ بنانے کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی وزیر کا بیان پورے عالم اسلام اور امن چاہنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اس حوالے سے فوری طور پر اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہودی وزیر کا بیان مشرق وسطیٰ اور عالمی امن سے کھیلنے کے مترادف ہے اور اس طرح کی انتہاپسندانہ اور اشتعال انگیز بیانات اور عالمی سطح پر دہشتگردی کے مترادف ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، اسلامی اور قانونی حیثیت ہے اور اسے ختم کرنے کی کوئی بھی سازش دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہو گی، عالمی دنیا اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اسرائیلی مظالم کو ختم کروانے اور ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ طاہر اشرفی  نے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیلی وزیر کے اس بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور اسرائیل کی سفاکیت اور بربریت کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1156413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش