اسلام ٹائمز۔ پولینڈ کے نائب وزیر دفاع نے منگل کی صبح کہا کہ ملک ہائبرڈ جنگ کی حالت میں ہے۔ فارس نیوز کے مطابق پولینڈ کے نائب وزیر دفاع "سزاری تامچیک" نے منگل کی صبح خبردار کیا کہ ملک ہائبرڈ جنگ کی حالت میں ہے۔ تامچیک نے ایک انٹرویو میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کچھ پولینڈ میں ہو رہا ہے، وہ ایک فعال ہائبرڈ جنگ ہے۔ ہم براہ راست کہہ سکتے ہیں کہ پولینڈ آج ایک جنگی حالت میں ہے، لیکن یہ ہائبرڈ جنگ کی حالت ہے۔ خبر رساں ادارے "اسپوتنیک" نے انکے سے بتایا ہے کہ بیلاروس کے سرحد پر تارکین وطن کا مسئلہ اور پولینڈ میں غیر ملکی موسمیاتی غباروں کی دریافت اس ہائبرڈ جنگ کی چند مثالیں ہیں۔ اس سے پہلے بھی پولینڈ کے وزیر اعظم "ڈونالڈ ٹسک" نے کہا تھا کہ ہم روس کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔ ہم جنگ کے دور میں رہ رہے ہیں۔