0
Tuesday 27 Aug 2024 17:17

خیبر پختونخوا حکومت کا بلوچستان کے شہداء کیلئے پیکج کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا بلوچستان کے شہداء کیلئے پیکج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کیلئے شہداء پیکج کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو خیبر پختونخوا کے شہداء کی طرز پر دس، دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات پر بانی چیئرمین، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور صوبائی حکومت کی جانب سے سخت رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھرپور طریقے سے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، ہم ان جیسے واقعات کے رنج و الم سے بخوبی واقف ہیں،  شہداء کے لواحقین سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ صوبائی حکومت نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی میں جاں بحق پانچ افراد کے لیے بھی شہداء پیکج کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1156483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش