0
Tuesday 27 Aug 2024 21:14

پیپلز پارٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو ظالمانہ قرار دے دیا

پیپلز پارٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو ظالمانہ قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ عطا مری نے حکومت کے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے فیصلہ کو ظالمانہ اور انتہائی افسوسناک قرار دے دیا۔ شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے فیصلے کرنے سے پہلے غور و فکر، بحث اور عوامی مشکلات کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت کا ملک کے لوگوں کو سستی اشیا خوردونوش فراہم کرنے کیلئے ریلیف کا کوئی اور ادارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی میں یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ غیر مناسب اور ظالمانہ ہے، عوام کی ضروریات کے پیش نظر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پچاس سال قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن قائم کی۔ شازیہ مری نے کہا کہ اگر حکومت واقعی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے۔
خبر کا کوڈ : 1156511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش