اسلام ٹائمز۔ صوبے کے متعدد اضلاع میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کر لئے گئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ، موسیٰ خیل، بولان، لسبیلہ اور قلات سمیت آٹھ واقعات کے مقدمات انسداد دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کر لئے گئے ہیں۔ واقعات کالعدم تنظیم کی جانب سے کئے گئے، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے انکا ریکارڈ بھی مرتب کیا گیا ہے۔