0
Tuesday 27 Aug 2024 21:43

بھارت میں بننے والے مون سون سسٹم سے 31 اگست تک کراچی میں بارش کا امکان

بھارت میں بننے والے مون سون سسٹم سے 31 اگست تک کراچی میں بارش کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت کے شہر گجرات میں بننے والا مون سون سسٹم کے باعث 31 اگست کراچی ڈویژن میں وقفے وقفے سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری مون سون الرٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں موجود ڈیپ ڈپریشن مغرب کی جانب بڑھ گیا، ڈیپ ڈپریشن اس وقت بھارتی گجرات پر واقع ہے۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 28 اگست کی رات سے 29 اگست کی صبح تک سست روی سے مغرب، جنوب مغرب کی طرف بڑھیگا، مون سون سسٹم رن آف کچھ اور شمال مشرقی بحیرہ عرب اور ملحقہ پاکستان کے ساحلوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 31 اگست تک کراچی ڈویژن میں وقفے وقفے سیگرج چمک، تیزہواں کے ساتھ چند مقامات پر موسلادھار،کہیں کہیں شدید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ کے خدشات برقرار ہیں، مذکورہ دورانیے میں دیہی سندھ کے اضلاع گھوٹکی، سکھر، خیرپور،کشمور، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد اور شکارپورمیں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 31 اگست تک تھرپارکر، بدین، ٹھٹھ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو، شہید بینظیرآباد میں وسیع پیمانے پر شدید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 31 اگست تک کھلے سمندر میں جانے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق موجودہ مون سون سسٹم کی شدت طوفان سے محض ایک درجہ کم ہے، موجودہ سسٹم کراچی کے مشرق میں 570 کلومیٹر پر موجود ہے اور 29 اگست کی صبح سسٹم بحیرہ عرب میں داخل ہونیکا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ عرب میں داخل ہونے کے بعد سسٹم مزید شدت اختیار کرسکتا ہے، طاقتور مون سون ہواں کا سسٹم سندھ بھر میں طوفانی بارشوں کا سبب بنے گا۔ سردار سرفراز نے کہا کہ سسٹم شدت اختیار کرنے کے بعد کراچی کے جنوب مغرب میں داخل ہوگا، اس سسٹم کے زیر اثر کراچی میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور سمندر میں شدید طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 150 تا 200 ملی میٹر، ٹھٹھہ، بدین میں 300 تا 400 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش قائدآباد میں 52 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، گلشنِ حدید میں 46، نارتھ کراچی میں 30، ناظم آباد میں 26، سرجانی میں 25، شارع فیصل، کیماڑی اور یونیورسٹی روڈ میں 16، کورنگی میں 15، صدر اور اولڈ ٹرمینل میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1156517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش