0
Tuesday 27 Aug 2024 23:16

بلوچستان دہشتگردی، چین کی مذمت اور پاکستان کیساتھ سیکیورٹی تعاون بڑھانے کا عزم

بلوچستان دہشتگردی، چین کی مذمت اور پاکستان کیساتھ سیکیورٹی تعاون بڑھانے کا عزم
اسلام ٹائمز۔ چین نے بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بھرپور حمایت اور سیکیورٹی تعاون میں اضافے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بلوچستان میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ڈٹا ہوا ہے۔

ترجمان نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں، امن اور  سماجی یکجہتی کو برقرار رکھنے کیلئے دوست ملک کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے مختلف واقعات میں 37 سے زائد افراد کو دہشتگردوں نے بسوں سے اتار کر اور شناختی کارڈز دیکھ کر قتل کردیا تھا۔ جس کے بعد دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 14 جوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا۔
خبر کا کوڈ : 1156527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش