0
Tuesday 27 Aug 2024 23:55

ہڑتالوں سے مشکل فیصلے تبدیل نہیں کروائے جاسکتے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

ہڑتالوں سے مشکل فیصلے تبدیل نہیں کروائے جاسکتے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہڑتالوں سے مشکل فیصلے تبدیل نہیں کروائے جاسکتے۔ فیڈرل بی ایریا آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کراچی آتے تو بجلی ٹیرف پر بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جواب میں کہہ دیتے ہیں کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے، تو بلوچستان جیسے واقعات ہوتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان معاشی مسائل سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے یہ پرانی فلم چلائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی ون ونڈو آپریشن دنیا بھر سے معاہدے کر رہا ہے۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ ایران میں تمام تر پابندیوں کے باوجود 112 ارب کی درآمدات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنے مسائل آج ہیں، اگلے 5 سالوں میں اور ہوں گے، مضبوط بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے کوشش کرنی چاہیئے، ماضی میں مضبوط بلدیاتی نظام تھا، مصطفیٰ کمال نے بڑا کام کیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ معیشت کے ساتھ معاشرت اور اخلاقیات ٹھیک ہونی چاہیئے، ایک دوسرے کو ٹھیک کرنے کے بجائے مسائل حل کرنے چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ باتیں بہت کرتے ہیں کام پر توجہ دیں مسائل کا حل مل کر نکالیں تو نکل آئے گا، میئر کراچی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں، مسائل کا حل وقت طلب ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1156548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش