اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے سرکاری کالجوں میں بوگس حاضری سسٹم سے متعلق انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری کالجوں میں حاضری میں ہیرا پھیری نے ریکارڈ کی درستگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا۔ سندھ کے محکمہ کالجز کے مطابق متعدد کیسز میں ایک شخص کے نام پر متعدد فنگر پرنٹ رجسٹرڈ ہیں، ایسا اقدام ہماری نگرانی پر اہم چیلنج ہے۔ سندھ کے محکمہ کالجز کے مطابق حاضری درست کرنے کے لیے اب فنگر پرنٹس سے فیس ریکگنیشن پر جا رہے ہیں، 15 ستمبر تک محکمہ کالجز کے ملازمین کا فیس ریکگنیشن مکمل کر لیا جائے گا۔ سندھ کے محکمہ کالجز کا کہنا ہے کہ کالجوں میں تعینات تدریسی و غیر تدریسی عملے پر یہ لاگو ہوگا۔