اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نشیبی علاقوں اور اہم شاہراہوں سے بارش کے پانی کا نکاس یقینی بنانے کی ہدایت دے دی۔ مراد علی شاہ نے حیدرآباد، شہید بنظیرآباد اور میرپورخاص کے ڈپٹی کمشنرز سے رابطہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو صوبے میں مون سون بارشوں سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق میر پورخاص میں 48، حسن بخش مری میں 48، شجاع آباد میں 26، شہداد پور میں 43، بدین میں 53، ٹنڈو باگو میں21، جاتی میں 52، سانگھڑ، ماتلی اور جام نواز علی میں 20، 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔