0
Wednesday 28 Aug 2024 09:22

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینئر غلام محمد صفی نے تعزیتی ریفرنس کی صدارت کی۔ ریفرنس میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین شبیر احمد شاہ کے والد نسبتی محمد اقبال راتھر اور گزشتہ روز راولپنڈی سے آزاد پتن آزاد کشمیر جانے والی بس کے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ غلام محمد صفی نے نظربند شبیر احمد شاہ اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے شبیر شاہ کو ان کے والد نسبتی کی آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہ دیکر ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کوئی جمہوری ملک نہیں ہے۔ اس موقع پر بلوچستان میں جرم بے گناہی میں نشانہ بنائے جانیوالے معصوم افراد کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں حریت رہنمائوں ایڈووکیٹ پرویز احمد، مشتاق احمد بٹ، اعجاز رحمانی، زاہد اشرف، زاہد مجتبیٰ، گلشن احمد، شیخ محمد یعقوب، محمد اشرف ڈار، امتیاز وانی، الطاف احمد وانی، عبد المجید میر، شیخ عبدالمتین، عبدالحمید لون اور قاضی عمران نے شرکت کی اور مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 1156597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش