اسلام ٹائمز۔ انجمن تاجران کی کال پر آج بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تاجروں کی جانب سے شٹرڈاؤن ہڑتال کیا جا رہا ہے۔ تاجروں کی جانب سے کوئٹہ کے مرکزی بازار میں اہم کاروباری مراکز بند ہیں، جبکہ اندرونی علاقوں میں زندگی معمول کے مطابق ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر تاجروں پر بھاری ٹیکسز کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی نئی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کھانے پینے کی اشیاء پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم، بجلی کی قیمت کم، بلوں پر تمام قسم کے ٹیکسز اور سلیب سسٹم ختم کیا جائے۔ آئی پی پیز کے معاہدے اور کیپسٹی چارجز ختم، گیس کی قیمتوں میں اضافہ، اضافی سیکیورٹی کی ڈیمانڈ و سلیب ختم کیے جائیں۔