0
Wednesday 28 Aug 2024 09:44

اتحادی حکومت کے باوجود میرٹ کی بالادستی اولین ترجیح ہے، انوارالحق

اتحادی حکومت کے باوجود میرٹ کی بالادستی اولین ترجیح ہے، انوارالحق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ نفرت کے بیج بونے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ آٹھ مقام میں سرکاری محکمہ جات کے جائزہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران چوہدری انوار الحق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اتحادی حکومت کے باوجود میرٹ کی بالادستی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ اور پن بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے محکموں کو اہداف دیے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔ چوہدری انوار الحق نے کہا کہ تمام وزارتیں ماہانہ کارکردگی وزیراعظم سیکریٹریٹ کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 روپے یونٹ کے باوجود 33 فیصد ریکوری نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔
خبر کا کوڈ : 1156605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش