0
Wednesday 28 Aug 2024 11:48

افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا مقصد امن کا کیا ہے، فیصل کریم کنڈی

افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا مقصد امن کا کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں دیوبند کی معروف دینی درس گاہ جامعہ اشرفیہ میں پریس کانفرنس میں گورنر خیبر پختوانخواہ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جامعہ اشرفیہ جیسے اداروں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صوبہ خیبر پختوانخواہ میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ابتر ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پاک فوج، پولیس، سیاستدانوں، میڈیا نے صوبے کے امن کیلئے قربانیاں دیں، صوبے کے امن کیلئے سب سے بڑی قربانی اے پی ایس کے بچوں نے دی تھی۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کیساتھ اختلافات اپنی جگہ، امن اور ترقی پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، رورل ہیلتھ سینٹرز پر حملے ہو رہے ہیں، ہم امن کی تلاش میں ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ امن بحال کرے، مرکز کی جانب سے مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی، افغان بارڈر پر باڑ لگائی تاکہ امن و امان کا قیام لایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 1156621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش