0
Friday 10 Oct 2025 12:45

اسرائیل اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے، بیجنگ

اسرائیل اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے، بیجنگ
اسلام ٹائمز۔ عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ نے آج غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں اس حوالے سے گفتگو کے دوران چینی وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی ہو جائے گی اور خطے میں کشیدگی کم ہو گی۔ الجزیرہ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور مشرق وسطی میں استحکام کے حصول کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لانے کو پرعزم ہیں۔

چینی سفارتکار نے مزید کہا کہ ہم "دو ریاستی حل" کا احترام کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ فلسطینیوں کی اپنی حکومت ہونی چاہیئے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اسرائیل کو کسی بھی ایسے اقدام سے باز رہنا چاہیئے جس سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور خطے بھر میں کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہو۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی صیہونی بستیوں کے قیام کی مخالفت کی ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1239079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش