1
Thursday 4 Jun 2026 02:06

ایران جنگ کا معاملہ، امریکی ایوانِ نمائندگان نے ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کرلی

ایران جنگ کا معاملہ، امریکی ایوانِ نمائندگان نے ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کرلی
اسلام ٹائمز۔ ایران جنگ کے معاملے پر امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران جنگ کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد کے حق میں 215 اور مخالفت میں 208 ووٹ آئے۔ 4 ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔ قرارداد کے تحت ایران کے خلاف جنگی کارروائی کانگریس کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکے گی۔

یہ اقدام ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر امریکی کانگریس میں بڑھتی ہوئی تشویش کی عکاسی کرتا ہے، جو اب ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی جماعت ریپبلکن پارٹی کے اندر بھی دیکھی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ارکانِ کانگریس کا مؤقف ہے کہ کسی بھی جنگی کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری آئینی طور پر ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1283780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش