اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مطالبات نہ ماننے پر جیل بھیجنے کی دھمکی دیدی۔ اسرائیلی کاروباری شخصیت نے ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ نیتن کے بیٹے یائر کو امریکا سے بے دخل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی، امریکا میں موجود خاندانی اثاثے منجمد کرنے کی بھی دھمکی دی گئی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سارا نیتن یاہو سے شوہر کو مطالبات ماننے پر آمادہ کرنے کو کہا، سارا نیتن یاہو نے شوہر پر شدید دباؤ ڈالا۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے بعد میں ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا۔