0
Monday 8 Jun 2026 20:03

یورپ کا عظیم عسکری منصوبہ ناکام

یورپ کا عظیم عسکری منصوبہ ناکام
اسلام ٹائمز۔ جرمن میگزین اسپیگل (SPIEGEL) کے مطابق، برلن اور پیرس نے قانونی مسائل اور کام کی تقسیم پر مہینوں کے تعطل کے بعد چھٹی نسل کے لڑاکا طیارے کے مشترکہ منصوبے کا باضابطہ طور پر خاتمہ کر دیا ہے۔ اس فیصلے نے کہ جس کو "دفاعی آزادی کے یورپی آئیڈیل" کے لئے ایک بڑا دھچکا سمجھا جاتا ہے، براعظم یورپ کے سب سے زیادہ جاہ طلب اور مہنگے ہتھیاروں کے پروگرام کا مؤثر طریقے سے خاتمہ کیا ہے۔ "نیکسٹ جنریشن فائٹر" (NGF) پروجیکٹ کہ جسے ایڈوانسڈ FCAS/SCAF (فیوچر کامبیٹ ایئر سسٹم) پروگرام کے مرکز کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا، دو یورپی ایرو اسپیس کمپنیاں Dassault Aviation (فرانسیسی) اور Airbus (جرمن-یورپی) کے درمیان حل نہ ہونے والے اختلافات کی وجہ سے باضابطہ طور پر تحلیل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے اسپیگل کو بتایا کہ کام کی تقسیم اور دانشورانہ ملکیت کے حقوق پر بار بار ہونے والے مذاکرات بالآخر مکمل تعطل پر پہنچ گئے ہیں اور جرمنی اور فرانس کے پاس اس شعبے میں تعاون کو روک دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ 100 بلین یورو سے زائد کی مالیت کے اس بڑے منصوبے کو تقریباً 2040 سے یورپ کے دو اہم لڑاکا طیاروں یعنی یورو فائٹر ٹائفون (جرمنی، برطانیہ، اٹلی اور اسپین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ) اور ڈیسالٹ رافیل (فرانس میں بنایا گیا) کی جگہ لینا تھی جبکہ اس پروگرام کا اصلی ہدف؛ ڈرون طیاروں کی رہنمائی اور کلاؤڈ وار نیٹورک سے منسلک رہنا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 1284588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش