اسلام ٹائمز۔ مذہبی حلقوں کے دباؤ پر پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ ریحان طارق گزشتہ رات لندن سے واپس لاہور ائیرپورٹ پہنچا تو ایف آئی اے اسے گرفتار کر کے این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحان طارق ابھی لندن میں قیام کرنا چاہتے تھے مگر مذہبی حلقوں کے دباؤ کی وجہ سے ٹریپ کر کے پاکستان بلایا گیا اور ائیرپورٹ پر ہی اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی بھی نامزد ہیں۔ اور ان کی گرفتاری کا بھی خدشہ ہے۔