0
Thursday 9 Jul 2026 02:56

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی ایران کیساتھ دوبارہ جنگی کارروائیوں پر شدید تنقید

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی ایران کیساتھ دوبارہ جنگی کارروائیوں پر شدید تنقید
اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران کے ساتھ دوبارہ جنگی کارروائیوں کے آغاز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکا مضبوط نہیں ہوگا بلکہ مزید انسانی جانیں ضائع ہوں گی اور ٹیکس دہندگان کے پیسے ضائع ہوں گے۔ برنی سینڈرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ایران کے ساتھ اپنی لاپروا جنگ دوبارہ شروع کرنا امریکا کو مضبوط نہیں بنائے گا۔ اس کی قیمت مزید انسانی جانوں اور ٹیکس دہندگان کے مزید اربوں ڈالرز کی صورت میں ادا کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ پر مبنی جنگ میں امریکا کو دھکیلنے کے بعد ٹرمپ نے اب ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد ایران کے ساتھ جنگ بندی کو ختم قرار دے دیا ہے۔سینیٹر سینڈرز نے امریکی انتظامیہ کے ایران سے متعلق حالیہ اقدامات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ فوجی تصادم کے بجائے سفارتی راستہ اختیار کیا جانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1291013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش