0
Thursday 9 Jul 2026 08:35

نیٹو چیف کے بیانات جنگ میں یورپی ممالک کی دانستہ شمولیت کا اعتراف ہیں، اسماعیل بقائی

نیٹو چیف کے بیانات جنگ میں یورپی ممالک کی دانستہ شمولیت کا اعتراف ہیں، اسماعیل بقائی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے بیانات یورپی ممالک کی امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں دانستہ شمولیت کا اعتراف ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جن ممالک نے اپنی سرزمین، فوجی اڈے اور تنصیبات استعمال کرنے کی اجازت دی، وہ اس بلااشتعال جارحیت اور اس کے نتائج کی ذمے داری سے نہیں بچ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مارک روٹے کی جانب سے اس جنگ پر فخر کا اظہار طاقت نہیں بلکہ خوشامدانہ رویئے کی عکاسی کرتا ہے، یہ خوشامدی درباری کی اس غلامانہ ذہنیت کو بے نقاب کرتا ہے، جو یہ گمان کرتا ہے کہ چاپلوسی بادشاہ کی حقارت کو مٹا سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کی نظر میں خوشامد سے کسی غیر مؤثر اتحاد کو مؤثر نہیں بنایا جا سکتا اور نہ ہی اس قسم کی چالاک حرکت خوشامد کرنے والے کی خود داری اور ذاتی وقار کو بحال کرسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1291048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش