0
Thursday 9 Jul 2026 09:37

لبنان اسرائیل فریم ورک معاہدے کی ایک شق بھی نافذ نہیں ہونے دینگے، شیخ نعیم قاسم

لبنان اسرائیل فریم ورک معاہدے کی ایک شق بھی نافذ نہیں ہونے دینگے، شیخ نعیم قاسم
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ سربراہ شیخ نعیم قاسم نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ لبنان اسرائیل فریم ورک معاہدے کی ایک شق بھی نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ایران نے مزاحمت کو طاقت، وقار اور استقامت فراہم کی، ایران کی بہادری کے باعث جنگ بندی ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ لبنان پر اپنی بالادستی مسلط کرنا چاہتا ہے، امریکی مطالبات اسرائیل کے مفادات کو تحفظ پہنچاتے ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنانی حکام نے امریکہ کے ساتھ مل کر ایسا معاہدہ کیا، جو مکمل طور پر اسرائیل کے حق میں ہے، یہ معاہدہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس پر عملدرآمد روک دیا جائے گا۔ حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے واضح کیا کہ لبنان کے عوام اور ہم مل کر امریکی دباؤ کا مقابلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1291070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش