اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کے اجساد خاکی لے کر طیارہ نجف اشرف سے مشہد المقدس پہنچ گیا، جہاں انہیں آج حرم امامِ رضا علیہ السلام کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ اجساد خاکی کی یہ منتقلی ایران اور عراق میں 6 روز تک جاری رہنے والے جلوسِ جنازہ کے اختتامی مرحلے کا حصہ ہے۔
شہید آیت اللّٰہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے دفتر کے سربراہ محمد محمدی گلپایگانی کے مطابق شہید کی خواہش تھی کہ انہیں مشہد میں حرم امام رضا علیہ السلام کے قریب دفن کیا جائے۔ اس سے قبل آیت اللّٰہ العظمیٰ علی خامنہ ای کے جسد خاکی کو نجف میں حضرت امام علی، اور کربلا میں حضرت عباس اور حضرت امام حسین کے حرموں پر لے جایا گیا، نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جبکہ گورنر آفس کے مطابق جلوسِ جنازہ میں 70 لاکھ سے زائد سوگواروں نے شرکت کی۔