0
Thursday 6 Aug 2026 16:11

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دیدی

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دیدی
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی ہے پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی شریک تھے۔ ملاقات میں حکومتی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دوبارہ دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں آپ کی تجویز کردہ جگہ پر مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ مذاکرات ہی سیاسی مسائل کا واحد حل ہیں، مذاکرات کے حوالے سے بال پی ٹی آئی کے کورٹ میں ہے، وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کو مذاکرات کی دعوت کا ابھی تک جواب نہیں آیا، توقع ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کی دعوت کو سنجیدہ لے گی۔
خبر کا کوڈ : 1297244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش