1
Wednesday 5 Aug 2026 21:31

کسی قسم کے جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، یمن کی سعودی عرب کو شدید وارننگ

کسی قسم کے جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، یمن کی سعودی عرب کو شدید وارننگ
اسلام ٹائمز۔ یمن کی وزارت خارجہ نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے جس میں سعودی عرب کو ہر قسم کے جارحانہ اقدام کے بارے میں شدید وارننگ دی گئی ہے۔ بیانیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ریاض کی جانب سے ہر قسم کے جارحانہ اقدام کا شدید جواب دیا جائے گا۔ اس بیانیے میں کہا گیا ہے: "آل سعود رژیم کی جانب سے تناو کی شدت میں اضافے پر مبنی اقدام کا وسیع پیمانے پر ایسا جواب دیا جائے گا جس کے نتائج ریاض کے لیے ناقابل برداشت ہوں گے۔" بیانیے میں مزید کہا گیا ہے کہ "محاصرے کے بدلے محاصرہ" پر مبنی مساوات اس وقت ایک ناقابل انکار حقیقت کی صورت اختیار کر چکی ہے اور یمن نے دیگر تمام راستوں کا تجربہ کرنے کے بعد یہ حکمت عملی اختیار کی ہے جس کا مقصد اپنے جائز حقوق کا حصول ہے۔ یمن کی وزارت خارجہ نے بعض ممالک کی جانب سے سعودی عرب کی حمایت پر مبنی موقف کو "بناوٹی" قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ دنیا کے خودمختار ممالک اور آزاد رائے عامہ یمن کے موقف کے قانونی اور جائزہ ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔ یمن کی وزارت خارجہ نے اپنے بیانیے میں کہا: "امن کا راستہ سب کے لیے واضح ترین اور کم نقصان دہ ترین راستہ ہے لہذا خطے کے عاقل اور عالمی برادری سعودی عرب کو گفتگو اور امن کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دلائیں۔"
خبر کا کوڈ : 1297372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش