متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ماہ رمضان ماہ فلسطین مہم کے تحت یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نئیر بخاری، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، جماعت اسلامی کے نایب امیر سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم، تحقیقی ادارے کے چیئرمین ناصر شیرازی، معروف صحافی و اینکر ہرمیت سنگھ، ڈاکٹر علی عباس سمیت دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم نے کہا کہ 32 ہزار شہادتیں ہوگئیں مگر عالمی ضمیر چپ ہے، پورا غزہ منہدم ہوگیا، دو ایٹم بم سے زیادہ بارود گرا دیا گیا، ستاون اسلامی ممالک لاکھوں کی افواج اس کے باوجود یہ مظالم نہ رکوا سکے، 175 دن گزر گئے کسی ایک فلسطینی نے یہ نہیں کہا کہ حماس کا فیصلہ غلط تھا، اسرائیل پہلے باہر جنگ لڑتا تھا اب اندر لڑ رہا ہے، اسرائیل مکمل طور جنگ ہار چکا یے۔ ہمیں غزہ کی حمایت پر پاکستان میں ہمارے اوپر لاٹھی چارج کیا گیا اور پرچے کاٹے گئے، پاکستان کو قراداد منظور کرنے کیساتھ فلسطینیوں کی عملی حمایت کرنی چاہیئے تھی۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial