متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت حمایت مظلومین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا کہ پاکستان کو کمزور سے کمزور تر کیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف سے قرضے لینے پر خوشیاں منائی جاتی ہیں، ایرانی صدر پاکستان آئے ہم نے کوئی فائدہ نہیں لے سکے،کم از کم توانائی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایران سے مدد لی جا سکتی تھی، چین، افغانستان ،ہندوستان سب ہی بے خوف ایران سے معاہدے کر رہے ہیں، پاکستان میں منظم انداز میں حکومتی سرپرستی میں فحاشی و عریانی پھیلائی جا رہی ہے۔ ایران نے ہمارے ساتھ گیس پائپ لائن کا معاہدہ کیا تھا، وہ اپنی لائن بچھا چکے ہیں، لیکن ہماری طرف سے نہیں بچھائی گئی، ایرانی صدر کے وزٹ پر خوشخبری سنائی جاتی کہ ہم اپنی لائن بچھا چکے ہیں، لیکن کچھ نہیں ہوا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial