0
Monday 10 Jun 2024 23:56

سینیٹر مشتاق احمد کا شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو خراج تحسین

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام عالم اسلام کے نامور رہنما اور ہمسایہ برادر ملک ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزائی، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، ممبر قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ، مرکزی رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر، خواجہ مدثر محمود، رہنما عوامی نیشنل پارٹی ساجد ترین، جاوید حنیف خان، پی ٹی آئی رہنما شائستہ کھوسہ، صدر نیشنل پریس کلب اظہر خان جتوئی، آصف محسود ایم پی اے جنوبی وزیرستان، معروف صحافی و اینکر پرسن مظہر برلاس، سردار ہرمیت سنگھ، چکوال سے ممبر قومی اسمبلی جاوید اقبال، نمائندہ سول سوسائٹی زمرد خان، ممبر قومی اسمبلی ایم ڈبلیو ایم انجینئر حمید حسین، سید ناصر عباس شیرازی، سید اسد عباس نقوی، ملک اقرار علوی سمیت مختلف سیاسی مذہبی، وکلا، میڈیا و سماجی شخصیات نے شرکت اور خطاب کیا۔ سینیٹر مشتاق احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ ایک ٹیسٹ کیس ہے، ایک طرف مظلوم اور دوسری جانب دہشتگرد ہیں، ہم کس کے ساتھ ہیں یہ ہمارا امتحان ہے، اس وقت مظلوموں کے لشکر کی قیادت ایران کر رہا تھا، جبکہ دہشتگردوں کے لشکر کی قیادت امریکا کر رہا ہے، شہید ابراہیم رئیسی نے بہادری سے اپنا کردار نبھایا، ان کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا وہ صرف ایران کے لیڈر نہیں تھے، انہوں نے بہت کچھ کرنا تھا، انہوں نے مشرق وسطیٰ میں آگ کو بھجایا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1140896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش