0
Friday 23 Aug 2024 22:58

صاحبزادہ حامد رضا اور سردار لطیف کھوسہ کا دبنگ اعلان

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سپریم کورٹ پر کسی صورت یقین نہیں کرسکتے، حکومت نے بدعہدی اور بدگمانی کی بنیاد رکھی ہے، قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے اپنی سفارشات میں یہ بات واضح کی تھی کہ یہ سفارشات قومی اسمبلی کیلئے ہیں، طے تھا کہ اسمبلی اجلاس بلایا جائیگا، مگر نہیں بلایا گیا، پنجاب حکومت کی جانب سے نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے، عدالت میں کہا گیا کہ وفاق نے درخواست کی ہے جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے، سب حکومت کی جانب سے بدنیتی پر مبنی ہے۔ ایڈووکیٹ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ بہت ہی مبہم بات کی گئی ہے، ہم پورے فیصلے کو ہی متنازع سمجھتے ہیں، امت مسلمہ پر شب خون مارا گیا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1155793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش