0
Saturday 23 May 2026 17:51

ایران کی موجودہ صورتحال پر مولانا سید محمد روح اللہ موسوی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںآل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے صدر برائے لداخ اور انجمن انقلابِ مہدی (عج) کرگل کے نائب صدر مولانا سید محمد روح اللہ موسوی سے اسلام ٹائمز کے نمائندے نے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے ایران کی امریکہ و اسرائیل پر فتح و کامیابی اور رہبر معظم امام سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے سپر پاور کا بھرم ایران نے 40 دن میں ہی خاک میں ملا دیا اور یہ دنیا پر واضح ہوگیا کہ یہ جنگ حق و باطل کی جنگ تھی جس میں الحمداللہ ایران فاتح بن کر سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ملت کی جوانمردی اور استقامت و دلیری نے امریکی تسلط کو نابود کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام نہاد مسلم حکمرانوں کی بیداری کا آخری وقت ہے شاید انکی بیداری کا اس سے بہتر موقع ہاتھ نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کی شہادت کے بعد پوری دنیا میں تمام باضمیر انسان حق کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں، کشمیر اور بھارت میں اگر بڑی تعداد میں نوجوان، بچے، بوڑھے اور خواتین عطیات دینے کے لئے سامنے آگئے تو وہ ایران کی مدد فقط اسکی جغرافیائی  حیثیت سے نہیں بلکہ اس کے حق پر ہونے کی وجہ سے امداد کی۔ انہوں نے کہا کہ آج اس عظیم شہادت کے بعد ہمیں متفرق رہنے اور تفرقہ کا شکار ہونے کا کوئی بھی جواز میسر نہیں ہے۔ خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1281734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش