متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
شہید رہبرِ معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ ایؒ کی یاد میں مسجد و امام بارگاہ نور ایمان، ناظم آباد کراچی میں تعزیتی سیمینار بعنوان ’’بعثت خون‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، مولانا سید ضیغم علی رضوی، مولانا سید عروج زیدی، ڈاکٹر کوثر علی و دیگر نے خطاب کیا۔ سیمیینار کے شرکاء نے امتِ مسلمہ کے عظیم رہنما شہید امام آیت اللہ سید علی خامنہ ای سمیت فلسطین اور لبنان کے شہدائے راہِ مقاومت کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور موجودہ رہبرِ معظم انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اجتماع میں معروف منقبت و نوحہ خواں سید علی دیپ رضوی و دیگر نے ترانہ شہادت پیش کئے۔ سیمینار کے دوران شہید رہبر آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی خامنہ ایؒ سے متعلق خصوصی ڈاکیومینٹری بھی چلائی گئی۔